میں مستقبل میں کوئی یادگار یا میوزیم نہیں بنائوں گی: مایاوتی

لکھنو۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی سابق چیف منسٹر اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ وہ مستقبل میں کسی یادگار یا میوزیم کی تعمیر انجام نہیں دیں گیں۔ اگر وہ دوبارہ اقتدار پر آئیں گی تو اپنی سابق حکومت کی طرح کوئی یادگار قائم نہیں کریں گیں۔ اپوزیشن نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ہاتھیوں کے مجسمے نصب کرنے کے لئے 40 ہزار کروڑ کا مالیاتی فراڈ کیا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ یو پی میں ان کی شکست کی وجہ یہ بھی تھی؟ انہوں نے جواب دیا ، اب یہ مشن پورا ہوچکا ہے لہٰذا آئندہ ایسی کوئی یادگار تعمیر نہیں کی جائیگی۔