ممبئی:گلوکار شان نے مضبط پیش رفت کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں عہد لیتا ہوں ایسا کوئی ٹوئٹ یا ٹوئٹ کا جواب پوسٹ نہیں کرونگا جو ملک کے دو طبقات کے درمیان میں نفرت پھیلانے اور انہیں ایک دوسرے سے دور کرنے کی وجہہ بن سکتا ہے۔
I pledge not to tweet or retweet anything that Spreads HATE and DIVIDE within us and between us. You could do that too.
— Shaan (@singer_shaan) May 4, 2017
شان نے جمعرات کے روز ٹوئٹ کیا ’’ میں عہد کرتا ہوں کوئی ٹوئٹ یا اس کا جواب ایسا نہیں دونگا جوہمارے درمیان میں نفرت اور تقسیم کی وجہہ بنے گا۔
اور آپ بھی ایسا ہی کریں‘‘۔ مذکورہ ٹوئٹ سونو نگم کے آذان کے متعلق تبصرہ منظر عام پر آیاہے۔شان کے ا س ٹوئٹ کے بعد کئی لوگوں نے ان کی ستائش کی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ان کی اس کوشش کو سراہا۔