لاہور ، 4دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سال 2010کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپنر سلمان بٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنی غلطی پر نادم ہیں اور میری خواہش ہے کہ کیریئر کے آخری سالوں میں پاکستانی ٹیم میں موقع ملے اور کارکردگی دکھاکر اپنے بارے میں منفی تاثر کو ختم کروں۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر سلمان بٹ کی عمر اس وقت33 سال ہے ۔