میگزین ’’آؤٹ لُک‘‘کی وضاحت

حیدرآباد۔ 2 جولائی (ای ۔ میل) ’’آؤٹ لک ‘‘ میگزین نے 6 جولائی کے شمارہ میں ’’نو بورنگ بابو‘‘ کے زیرعنوان ایک کارٹون بطورِ مزاح کسی نام کے بغیر شائع کیا تھا ۔ میڈیامیں یہ اطلاع دی گئی کہ تلنگانہ کی ایک عہدیدار نے قانونی نوٹس جاری کی ہے تاہم ایسی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں کرسپانڈنٹ کو سوشیل میڈیا پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ’’آؤٹ لُک‘‘ نے وضاحت کی کہ اس کا مقصد کسی کی دِل شکنی نہیں تھا تاہم حساس نوعیت کی بناء یہ کارٹون حذف کیا جارہا ہے۔