میک گرا کو ہندوستانی بولرس کو ٹریننگ کی ذمہ داری

چینائی ۔ 2 ؍ فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر گلین میک گرا کو عنقریب ہندوستانی بولنگ شعبہ ذمہ دینے کا امکان ہے ۔ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ونڈے سیریز میں ہندوستان کے ناقص مظاہرہ کے بعد بولرس پر کافی تنقیدیں ہو رہی ہیں چنانچہ میک گرا کو بولرس کو ٹریننگکی ذمہ داری دی جاسکتی ہے ۔ اس وقت میک گرا چینائی میں ایم آر ایف پیس اکیڈیمی کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اس اکیڈیمی ایک تجویز بی سی سی آئی کو پیش کی ہے جو قبول کرلی جائے تو اس سے ہر دونوں کا فائدہ ہوگا ۔ منصوبہ کے مطابق بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈیمی سے وابستہ چند منتخبہ بولرس کو ایم آر ایف بھیجا جائے گا جہاں انہیں میک گرا کی نگرانی میں ٹریننگ دی جائیگی ۔ میک گرا نے 124 ٹسٹوں ‘ 250 ونڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستانی بولرس کو ٹریننگ کی ذمہ دار دی جاتی ہے تو یہ ان کے لئے ایک بہترین موقع ہوگا ۔ میک گرا نے کہا کہ اگر کوئی بولر چھ یارکرس ڈال سکتا ہے تو ان کے خیال میں وہ ایک بہتر بولر ہے جو کسی بیٹسمین کے لئے پریشانی کا موجب بن سکتا ہے ۔

راجستھان کرکٹ اسوسی ایشن کے نائب صدر کی حادثہ میں موت
جودھپور ۔ /2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کرکٹ اسوسی ایشن کے نائب صدر منویندر سنگھ روہت کی آج ایک خطرناک حادثہ میں موت واقع ہوگئی ۔ ان کی کار مخالف سمت سے آرہی واٹر ٹینکر سے ٹکراگئی ۔ اس حادثہ میں ان کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا