میکسویل کی عدم شمولیت پرپونٹنگ برہم

سڈنی۔12 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کیخلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کیلئے آل راؤنڈر گلین میکسویل کے آسٹریلیائی ٹیم سے حیران کن اخراج پر سابق کپتان رکی پونٹنگ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بیٹنگ لائن اپ میں آسانی کے ساتھ جگہ مل سکتی تھی کیونکہ وہ برصغیر کی وکٹوں پرکھیلنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے معلنہ آسٹریلیائی ٹیم میں 5 نئے کھلاڑیوں کو تو شامل کیا گیا لیکن سیلکٹروں نے میکسویل پر بھروسہ نہیں کیا۔