میکال منڈل کا حادثہ سڑک کی خرابی کا نتیجہ

ٹی آر ایس قائدین کی بے حسی افسوسناک، بی جے پی قائد کی پریس کانفرنس

کلواکرتی ۔ / اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس قائدین کو انسانی اموات کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ وہ صرف روپئے بٹورنے میں مصروف ہیں ۔ حلقہ اسمبلی بالکنڈہ مہکال منڈل کے دیہات میں زرعی کنویں میں آٹو گرنے سے 11 افراد کی موت ہوگئی ۔ یہ حادثہ نہیں ہے اور نہ اس میں آٹو ڈرائیور کا کوئی قصور ہے ۔ یہ ٹی آر ایس حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے ۔ یہاں پر جو سڑک بنائی گئی انتہائی ابتر ہے ۔ اس پر شولڈر نہیں چھوڑا گیا بتایا کہ یہ سڑک بناکر ٹی آرایس قائدین نے کمیشن حاصل کیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کنٹراکٹر اور پنچایت راج عہدیداروں پر تحقیقات کی جانی چاہئیے اور حادثے کا شکار ہونے والے 5 خواتین اور 6 معصوموں کے افراد خاندان کو فی کس 10 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دیا جائے ۔ بتایا کہ یہ حادثہ آٹو ڈرائیور کی غلطی نہیں ہے ۔ گاڑی کو سائیڈ دینے کی وجہ ہے سڑک کی خرابی کی وجہ ہے ۔ لیکن اس میں آٹو ڈرائیور کو قصور وار بتایا جارہا ہے ۔ کیونکہ اس گاڑی میں سوار خاتون نے بتایا جو اس میں سوار تھی ۔ ان خیالات کا اظہار بی جے پی ریاستی قائد دھرما پوری اروند نے آرمور میں پریس میٹ کے دوران کیا ۔ مزید بتاتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا حادثہ ہوا لیکن ٹی آر ایس قائدین وہاں نہیں پہنچے اور نہ حکومت نے کوئی ایکس گریشیا کا اعلان کیا حالانکہ یہاں ٹی آر ایس رکن اسمبلی پرشانت ریڈی وزیر اعلیٰ کے سی آر کی دختر رکن پارلیمنٹ موجود ہے ۔ انہوں مطالبہ کیا کہ تحقیقات کرتے ہوئے خاطیوں کو سزا دیں اور 10 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کا اعلان کریں۔ اس موقع پر بی جے پی قائدین ، گنگاریڈی ، شیوا راج ، ادئے پوجا نریندر دیگر موجود تھے ۔