میڑچل میں کار کی ٹکر ‘دوبھائی ہلاک

حیدرآباد ۔ 11 نومبر ( سیاست نیوز) میڑچل علاقہ میں پیش آئے ایک المنایک سڑک حادثہ میں کار کی ٹکر سے دو بھائی ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب 43 سالہ ٹی بالاشٹی گوڑ اور اس کا چھوٹا بھائی 40 سالہ سرینواس گوڑ اپنے مقام سدی پیٹ میں دودھ فروخت کرکے مکان لوٹ رہے تھے کہ میڑچل کے ریکول باوی ویلیج میں اچانک سڑک حادثہ کا شکار ہوگئے اور دونوں گاندھی ہاسپٹل منتقلی کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ میڑچل پولیس ایک مقدمہ درج کرلیا۔