حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) میڑچل کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ کے ناگامنی جو راج بلارم علاقہ کے ساکن الایا کی بیوی تھی ۔ 14 فروری کے دن اس خاتون نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران کل رات وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ناگامنی کی صحت چونکہ خراب رہتی تھی اس وجہ سے اس خاتون نے خودکشی کی ہوگی ۔ پولیس میڑچل مصروف تحقیقات ہے ۔