میڈی پلی میں سیول کنٹراکٹر قتل کا اصل خاطی گرفتار

حیدرآباد ۔ /29 نومبر (سیاست نیوز) میڈی پلی پولیس نے سیول کنٹراکٹر کے بہیمانہ قتل میں ملوث اصل خاطی کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے قبضے سے مہلک ہتھیار برآمد کرلئے ۔ کمشنر پولیس رچہ کونڈہ مہیش مرلی دھر بھاگوت نے بتایا کہ اودے بھاسکر گوڑ نے 21 نومبر کو اپنے 11 ساتھیوں کی مدد سے سیول کنٹراکٹر کے راجی ریڈی پر علاقہ میڈی پلی میں مہلک ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کردیا تھا ۔ کمشنر نے کہا کہ مقتول اور خاطیوں کے درمیان رقمی لین دین پر تنازعہ تھا جس کے نتیجہ میں راجی ریڈی پر اودئے بھاسکر گوڑ اور اس کے ساتھیوں نے اچانک حملہ کرکے قتل کردیا تھا ۔ اس قتل میں ملوث اصل خاطی اودے بھاسکر گوڑ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 10 خاطی مفرور ہے ۔