کاغذنگر میں منعقدہ پروگرام سے ضلع کلکٹر پرشانت جیون پاٹل کا خطاب
کاغذنگر ۔ 11 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر مستقر کے پی ایچ سی دواخانہ میں آج 11 فبروری کے روز رکن اسمبلی کونہرو کونپا اور ضلع کلکٹر کمرم بھیم آصف آباد پرشانت جیون پاٹل کے ہاتھوں حاملہ خواتین میں کونیرو چارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے میڈیکل کٹس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر کونیرو چارٹیبل ٹرسٹ چیرمین کونیرو وامشی ٹی آر ایس پارٹی میناریٹی صدر محمد ذاکر شریف آر ڈی او رامیش بابو ‘ تحصیلدار رام موہن راؤ میونسپل چیرمین ویاورتی راج کمار اور متعلقہ کونسلرس ٹی آر ایس پارٹی قائدین اور حاملہ خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کمرم بھیم آصف آباد پرشانت جیون پاٹل نے کہا کہ کونیر میڈیکل کمیشن کے ذریعہ حاملہ خواتین کو کافی کارآمد ثابت ہوں گے ۔ اس موقع پر کونیر ٹرسٹ کی عوامی خدمات کی ستائش کی اور بھی عوامی کاموں کو انجام دینے کا ٹرسٹ کے ذمہ دار کومشورہ دیا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کو نپا نے کہا کہ کونیر چارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے تعلقہ کے عوام کو مدد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ بچوں کو مفت میں انگلش اسپوکن بکس کی تقسیم کی جا رہی ہیں ۔ موسم سرما میں ہاسٹلوں کے لڑکے اور لڑکیوں میں مفت میں بلانکٹس کی تقسیم اور حاملہ خواتین میںکونیر میڈیکل کٹس کے ذریعہ مدد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں ۔ تاکہ ہر حال میں تعلقہ کے عوام میں خوشحالی رہے سکے ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر پرشانت جیون پاٹل اور رکن اسمبلی کونیرو کونپا میونسپل چیرمین ویاورتی راج کمار کے ہاتھوں حاملہ خواتین میں میڈیکل کٹس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر میڈیکل ڈاکٹر ادو دیگر اسٹاف بھی موجود تھے ۔