نظام آباد:18؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گورنمنٹ میڈیکل نظام آباد کو مزید 50 ایم بی بی ایس کی نشستیں فراہم کئے جانے کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں۔ ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن کے عہدیداروںسے کی گئی نمائندگی پر آئندہ سال مزید 50 نشستیں منظور کرنے کے امکانات ظاہر کیا۔ ایم بی بی ایس کے تیسرے سال کی منظوری کیلئے میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ٹیم حال ہی میں نظام آباد میڈیکل کالج کا دورہ کیا تھا اس موقع پر ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن کے عہدیداروں نے میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ٹیم سے نمائندگی کرتے ہوئے مزید 50 نشستیں منظور کرنے کا مطالبہ کیا جس پر میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ٹیم نے سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سال اسے منظور کرنے کا اظہار کیا۔ نظام آباد میڈیکل کالج کیلئے مختص کردہ 100 نشستوں کے علاوہ مزید 50 نشستیں اور ڈی این بی کی 15 نشستیں منظور کئے جانے کے امکانات ہیں۔میڈیکل کونسل آف انڈیا ٹیم نے ایم بی بی ایس تیسرے سال کی منظوری پر امکانات ظاہر کیا۔ میڈیکل کونسل کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان بخش کا اظہار کرتے ہوئے احکامات جاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔