سرپور ٹاون /18 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر عادل آباد محترمہ جی روکمنا کا اچانک سرپور ٹاون دورہ ہوا ۔ تفصیلات کے بموجب ایک ہفتہ قبل کوٹالہ پی ایچ سی دواخانہ کے ڈاکٹر ڈیوٹی پر انہ رینے اور مقامی میڈیکل عہدیداروں کی جانب سے گذشتہ دو سالوں سے ڈاکٹر کی تنخواہ غبن کرنے کے الزامات کا انکشاف ہونے پر آج ڈسٹرکٹ کلکٹر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر محترمہ جی رکمنا نے آج سرپور ٹاون سب ٹریژری آفس کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی پورٹ اور غبن ہونے والی رقم کے بارے میں تفصیلی طور پر جانکاری حاصل کی ۔ بعد ازاں کوٹالہ PHC دواخانہ کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور دواخانہ کا آفس ریکارڈس کی جانب پڑتال کی اور کوٹالہ میڈیکل عہدیداروں سے غبن ہونے والی رقم کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ بعد ازاں انہو ںنے کہا کہ اس دورہ کی تفصیلی رپورٹ اعلی عہدیداروں کو پیش کی جائے گی ۔