ترونتھاپور ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر ششی تھرور پھر ایک بار میڈیا کو دروغ گو قرار دیتے ہوئے تنازعہ میں پھنس گئے ہیں ۔ تاہم ان کے تبصرہ پر بحث چھڑ گئی تھی لیکن یہ وضاحت کردی کہ ان کی تنقید مخصوص میڈیا پر ہے جو کہ المیہ کا استحصال کرتے ہیں ۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف پولیس سے بات کریں گے نہ کہ جھوٹی باتیں پھیلانے والے میڈیا سے ۔ جس پر ماہرین قانون نے دریافت کیا کہ ان کے معاونین نے سنندا پشکر کی مشتبہ حالت میں موت کے کیس میں سچائی کیوں بیان نہیں کی کیوں کہ دہلی کی ایک عدالت نے اس کیس میں مشتبہ 3 افراد پر پولی گراف ٹسٹ کروانے کیلئے پولیس کو بھی اجازت دیدی ۔ سابق مرکزی وزیر نے اپنے ٹوئیٹر پر وضاحت کی کہ انہوں نے صرف ایسے جرنلسٹوں پر تنقید کی تھی جو کہ عدلیہ سے بالاتر ہو کر المیہ کا استحصال کرتے ہیں ۔۔