مٹ پلی ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی کے سی آئی راجہ شیکھر راجو کے بموجب ابراہیم پٹنم منڈل میڈپلی کے قریب قومی شاہراہ (63) پر تیز رفتار کار ( انڈیکا) الٹ گئی دو افراد چنا راجیش (45) ابھینو ہلاک ہوگئے چناراجیش ضلع نظام آباد منڈل بالکونڈہ مقام ویلگاٹور کے متوطن کئی دنوں سے مٹ پلی میں قیام پذیر ہیں کل چناراجیش اپنے خاندان کے اراکین کے ہمراہ مٹ پلی کی سمت انڈیکا کار میں سوار آرہے تھے کہ تیز رفتار کار میڈپلی مقام پر اپنا توازن کھوکر قومی شاہراہ کے کنارے الٹ گئی کار کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا کار میں موجود ابھینو ( کمسن لڑکا ) برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ ابھینو کے والد چناراجیش کو شدید زخمی حالت میں مٹ پلی سیول ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور راجیش بھی فوت ہوگیا دیگر ارکان خاندان کو علاج کی غرض کریم نگر ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ مقامی ایس آئی جناب راجہ ریڈی نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔