میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں پر توجہ مرکوز:گوپی چند

حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی نمبر ا یک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی جانب سے علحدگی اختیار کرنے کے بعد جو تنازعہ کھڑا ہے، اس سے قطع نظر بیڈمنٹن کے قومی کوچ پولیلا گوپی چند نے کہا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ اور ترجیح ان کھلاڑیوں کی ٹریننگ پر مرکوز ہوچکی ہے جو کہ ایشین گیمس میں ملک کیلئے میڈل حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گوپی چند سائنا نہوال کی علحدگی پر میڈیا کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات پر لب کشائی کر رہے ہیں اور اب انہوں نے کہا ہے کہ یہ وقت پی وی سندھو پر مرکوز کرنے کا ہے جو کہ فی الحال بہترین مظاہرہ کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ سندھو نے حالیہ منعقدہ ورلڈ چمپین شپ میں متواتر دوسرا برونز میڈل حاصل کیا۔