میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ

میڈرڈ ۔ 5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے جان اِزنر اور اسپین کے فیلشیانو لوپیز نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ یہاں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ امریکی اِزنر نے فرانس کے اڈریان کو سیدھے سٹوں میں شکست دیکر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ امریکی اسٹار کی فتح کا اسکور 7-6 اور 6-4 رہا۔ میزبان ملک کے لوپیز کا جرمن حریف بنجامین بیکر کے خلاف کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ لوپیز نے بیکر کو 7-5 ، 3-6 اور 6-4 سے مات دی۔ سنگلز ہی کے دیگر میچوں میں اٹلی کے فابیو نے کولمبیا کے سینٹیاگو کو ناک آؤٹ کیا جبکہ اٹلی ہی کے لوکا وانی کوآسٹریلیائی حریف برنرڈ ٹومک کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی۔

فیصل اقبال پر چار میچز کی پابندی
کراچی۔ 5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) پی سی بی نے ٹسٹ کرکٹر فیصل اقبال پر چار میچز کی پابندی عائد کردی۔و ہ 15 مئی سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک سوپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ چار ماہ پہلے کراچی میں پنٹا گولر کپ میں فیصل کراچی ڈولفنز کی نمائندگی کررہے تھے۔ کوچ توصیف احمد سے جھگڑے پر فیصل دورانِ میچ ڈریسنگ روم چھوڑ کر بغیر بتائے گھر چلے گئے تھے۔