ماسکو۔21 جون(سیاست ڈاٹ کام) پرتگال اور مراقش کے میچ کے دوران کرسٹیانورونالڈو کی منگنی کی گونج بھی سنائی دیتی رہی۔کرسٹیانو رونالڈو کی دیرینہ خاتون دوست 24سالہ جارجینا روڈری گیوئز پرتگال اور مراقش کا میچ دیکھنے کیلئے میدان میں موجود تھیں اورمیچ دیکھنے کے دوران انہوں نے اپنے ساتھ موجود لڑکی کو اپنے بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں پہنی ہوئی ہیرے کی انگوٹھی دکھائی جس پر وہ حیران ہوگئی ۔یہ لمحے کیمرے نے محفوظ کرلئے اور اس انگوٹھی کو منگنی کی انگوٹھی کہا جارہاہے۔
پابندی کی پرواہ کئے بغیر
بلاٹر نے میچ دیکھا
ماسکو۔21 جون(سیاست ڈاٹ کام) بدعنوانی کے الزام میں 6سالہ پابندی کا شکار فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر پابندی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے میچ دیکھنے روس پہنچ گئے۔انہوں نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کیساتھ ماسکومیں پرتگال اور مراقش کا میچ دیکھا۔بلاٹرپر 2016میں بدعنوانی پر 6سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سیپ بلاٹر کو ورلڈکپ کا میچ دیکھنے کیلئے کوئی دعوت نہیں دی گئی وہ نجی دورے پر ماسکو پہنچے اور میچ دیکھا۔سیپ بلاٹر نے ایک روز قبل ایک انٹرویو میں کہاتھاکہ فیفا کو ورلڈ کپ 2030کی میزبانی انگلینڈ کو سونپ دینی چاہئے۔