مین ہول کی صفائی میں فوت دو مزدوروں کے ورثاء کو امداد: کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ 2مئی ( این ایس ایس ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے سلطان بازار کے قریب مین ہول کی صفائی کے دوران دو خانگی مزدوروں کی اموات پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا اور میٹرو پولٹین واٹر سپلائی و سیوریج بورڈ کو ہدایت کی کہ اس واقعہ کے مبینہ ذمہ دار خانگی کنٹراکٹر کے خلاف فوجداری مقدمہ جاری کیا جائے ۔ اس المناک واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ متوفی افراد کے ورثاء کو چیف منسٹرس ریلیف فنڈ سے مالی اعانت دی جائے گی ۔ کے ٹی آر نے سیوریج بورڈ کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ مین ہول کی صفائی کے کام میں محتاط رہیں اور مین ہولس کی صفائی کیلئے  مزدوروں کے بجائے مشنری استعمال کی جائے