دوکانات کاروبار کیلئے ہیں عبادت کیلئے نہیں، سرکل انسپکٹر کا دو ٹوک جواب
جگتیال 7؍مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع میں واقع راجیو گاندھی مینگو مارکٹ میں مینگو اسوسی ایشن کے تاجروں کو عارضی طو ر پر نمازوں کی ادائیگی کیلئے اجازت نہ دینے پر مینگو اسوسی ایشن کی جانب سے گذشتہ رات احتجاجی راستہ روکو دھرنا منظم دو گھنٹے ٹرافک میں زبردست خلل پیدا کئی کیلو میٹر تک گاڑیوں کی قطاریں ۔ضلع کلکٹر کو آنے اور نماز کی اجازت دینے کا پرزور مطالبہ بعد ازاں آم کی منڈی میں تاجروں کی جانب سے نماز کی ادائیگی، جگتیال راجیو مینگو مارکٹ میں برسوں سے عارضی طور پر نماز ادا کی جاتی ہے، لیکن اس سال چند فرقہ پرستوں کی جانب سے کلکٹر کو شکایت پر وہاں پر نماز کی اجازت نہیں دی گئی، گذشتہ روز عارضی شڈ کی تعمیر کیلئے گڈے کھودنے پر مینگو مارکٹ سکریٹری راجیشوری نے پولیس اور محکمہ ریونیوں آفسران کو طلب کرتے ہوئے تعمیر کام کو روک دیا، اس موقع پر RDOنے نمازوں کی ادائیگی پر حالات کشیدہ ہونے انٹ یلجنس رپورٹ RDOجگتیال نر یندر کا تاثر اور دوکانات کاروبار کیلئے نمازوں کے لئے نہیں ، مینگو اسوسی ایشن کو سرکل انسپکٹر آر پراکاش کا دوٹوک جواب،جگتیال مینگو مارکٹ کا قیام گذشتہ 15سال قبل چلگل موضع کے قریب قیام عمل میں لایا گیا۔ یہ مارکٹ ریاست تلنگانہ کی سب سے بڑی آم کی مارکٹ ہے جہاں سے آم کی عمدہ پیدار نہ صرف ملک کے مختلف ریاستوں بلکہ بیرون ممالک کو ایکسپورٹ کیا جاتا ہے، اس مینگو مارکٹ میں 80%فے صدسے زائد تاجرین لائسنس یافتہ مسلمانوں کی تعداد ہے، ہر سال یہاں پر آم کے سیزن میں مینگو اسوسی ایشن تاجرین عارضی طور پر شیڈ کی تعمیر کرتے ہوئے نہ صرف فرض نماز بلکہ نماز تراویح کا بھی اہتمام کرتے آرہے ہیں، جس پر مینگو اسوسی ایشن صدر محمد معین الدین اور سابقہ صدر و صدر ملت اسلامیہ جگتیال محمد امین الدین ، نائب صدر راشد احمد ، محمد مقبول ، اور دیگر تاجرین نے روکنے کی وجوہات دریافت کرنے پر آر ڈی او نے شکایت آنے کا اور یہاں کے بجائے باہر دوسرے مقام پر ضلع کلکٹر کی جانب سے بتلائے گئے مقام پر تعمیر کرتے ہوئے نماز ادا کرنے کا مشورہ دیا، دیگر صورت تناذعہ کا خدشہ ظاہر کیا ، جبکہ کے اس اراضی پر کئی سال سے باقاعدہ طور پرعارضی نماز ادا کی جارہی تھی اور یہی نہیں تقریبا 8سال قبل اسی آراضی پر بڑے پیمانے پر تبلیغی جماعت کا تین روزہ ضلعی جوڑ اجتماع کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا، اس سال سیزن سے قبل ہی یہاں پرنمازوں کی اجازت نہ دینے کیلئے سکریڑی کو شکایت دی گئی ۔ مینگو اسوسی ایشن کی جانب سے مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سنجے کمار کے علم میں بھی لایا گیا ،باوجود اس کے اس مسلہ کی یکسوی نہیں کی گئی، جو آج تنازعہ کا شکار بن رہی ہے ، آج بی جے پی قائیدین مینگو مارکٹ میں نماز کی اجازت نہ دینے کی شکایت کی، جس سے مینگو اسوسی ایشن بے چینی سی کیفیت پانی جاتی ہے۔ تاجرین نے RDOسے اسی مقام پر نما زکی اجازت دینے اور نماز ادا کرنے پر اٹل فیصلہ پرRDOنے ضلع کلکٹر کی جانب سے اس مسلہ کے حل تک کسی قسم کا کوئی کام نہ کرنے اسوسی ایشن کو ہدایت دی ، مینگو اسوسی ایشن قائدین نے ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر کلکٹر سے ملاقات کی جس پر کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے نماز کو ادائیگی کی اجازت نہیں دی، جس کے خلاف مینگو اسوسی ایشن نے کل سے مینگو مارکٹ کودو یوم بند کا اعلان کردیا، اس موقع پر محمد آصف چلگل، محمد عبدالمحسن،احمد بھائی، اور دیگر تاجرین موجود تھے۔ اس موقع پرمینگو اسوسیشن صدر محمد معین الدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مینگو مارکٹ پندرہ سال قبل 21ایکٹر پر قیام عمل میں لایا گیا تھا جس میں 16اکٹر اراضی کو زراعی مارکٹ کے حوالے کردیا گیا جس میں 5ایکر مینگو مارکٹ کیلئے دی گئی جس وقت صرف 16ٹریڈ لائسنسن تھے اب 80ٹریڈ لائسنس کاروباری ہے جنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے مارکٹ کے باہر خانگی اراضیوں کو کراے پر لیکر شیڈس ڈالکر منڈی چلا رہے ہیں ہر سال لاکھوں روپئے مینگو مارکٹ سے مارکٹ کمیٹی کو کمیشن دیا جاتا ہے، او ر یہی نہیں مارکٹ کمیٹی سکریٹری راجیشوری لائسننس دینے کیلئے ہر ایک سے 25ہزار شوت حاصل کررہی ہے اور ہر روز کلکٹر اور دیگر کے نام پر 2باکس آم کے ڈبے حاصل کرنے کا الزام لگایا، سکریٹری نے ہی جان بوجھ کر مسلمانوں کو نماز کی اجازت نہ دینے کیلئے اسکو تنازعہ بنانے کا الزام لگایا۔