مینس اسٹور ملک پیٹ MANYAVAR ہر قسم کے جامہ زیب ملبوسات کا مرکز

کسی بھی شخصیت کا تاثر اس کے لباس سے مرتب ہوتا ہے۔ شادیوں، تقریبوں، عیدین اور تہواروں کے موقع پر خاص طور پر عمر کے لحاظ سے موزوں اور مناسب لباس مردانہ وجاہت کا ایسا تاثر دیتا ہے کہ پہننے والا شخص مرکز نگاہ بن جاتا ہے۔ اسی ضرورت کی تکمیل کیلئے ملک پیٹ، نلگنڈہ چوراہا پر جناب سرور علی خان نے MANYAVAR اسٹور قائم کیا۔ انہیں ملبوسات کے شعبہ میں 25 سال سے زائد مدت کا تجربہ ہے۔ وہ نامور کمپنی ریمنڈس کا نلگنڈہ چوراہا ملک پیٹ پر اسٹور بھی چلاتے ہیں۔ افراد کے ذوق، رجحان اور ان کی شخصیت کے لحاظ سے مناسب اور موزوں پارچہ جات، ان کے ڈیزائن، رنگ اور معیار کا بہترین ادراک رکھتے ہیں۔ اگر رسم و رواج روایتی لباس کے ہم معنی ہے تو روایتی لباس کا دوسرا نام MANYAVAR بھی ہے۔ ہمارے ملک میں شادیوں میں اکثریت مانیہ ور کے لباس ہی استعمال کرتی ہے۔ چاہے وہ شاہانہ شیروانیاں ہوں، شاندار کرتے ہوں یا ہند ۔ مغربی طرز کے لباس، ان سب میں برانڈ اہمیت رکھتا ہے۔ مانیہ ور کے کولکتہ میں قائم ورکشاپ روایتی لباس، پارٹی ملبوسات، ان کے لوازمات سب کی خصوصیت شدت کی تحقیق، نظریات، ٹیکنالوجی، کاریگری اور ہر سطح پر نمایاں معیار کی ہے۔ MANYAVAR اسٹور نلگنڈہ چوراہا ملک پیٹ پر یشودھا ہاسپٹل کے روبرو 2000 مربع فیٹ کے وسیع رقبہ پر قائم ہے۔ خریداری کا پرسکون ماحول اور اسٹور کا خوش اخلاق اسٹاف سونے پر سہاگہ ہے۔ مانیہ ور اسٹور مردوں اور بچوں کے لئے مختلف اقسام، ڈیزائنس اور رنگوں کا کثیر ذخیرہ شیروانیوں، کرتوں، پاجاموں، ویسٹ کوٹ، ہند ۔ مغربی طرز کے ملبوسات اور ان کی مناسبت سے جوتیاں، موجود ہیں۔ مانیہ ور اسٹور اپنے نام کی طرح اپنے تمام معزز گاہکوں کو مانیہ ور (عزت مآب) سمجھتا ہے اور ان کے لئے بالکل موزوں، مناسب، قسم، انداز، ڈیزائن اور رنگ کا لباس فراہم کرتا ہے۔ اس کے خوش اخلاق مالک سرور علی خان اور ارکان عملہ اپنے معزز گاہکوں کا استقبال کرنے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ اسٹورروبرو یشودھا ہاسپٹل ملک پیٹ پر موجود ہے۔ فون نمبر: 040-66663811/24558056 پر ربط قائم کیا جا سکتا ہے۔