حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی رکنیت سازی مہم کا 10 مئی سے آغاز ہوچکا ہے ۔ ایم اے قدیر نائب صدر ایم ڈی ایف کے بموجب رکنیت سازی کے فارمس دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ سماجی و ملی خدمات سے دلچسپی رکھنے والے مرد و خواتین اور نوجوان تعلیم یافتہ لڑکے و لڑکیاں ایم ڈی ایف کے رکن بننے کے اہل ہوں گے ۔ ایم ڈی ایف کا مقصد مسلمانوں کی تعلیمی ، معاشی ، سماجی ترقی کے لیے عملی اقدامات ہیں ۔ اس کے علاوہ اصلاح معاشرہ کے تحت مسلمانوں میں دینی مزاج اور معاملات زندگی کو اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔