حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : دو روزہ میلوڈراما ڈیزائنر ایگزیبیشن تاج دکن بنجارہ ہلز میں منعقد ہوئی ۔ جس کا رسمی افتتاح اداکارہ نویتا اور مونیکا سماجی جہدکار سوشیلہ بوکاڈیا ، ڈاکٹر گیتانجلی کے ہمراہ انجام دیا ۔ مختلف ریاستوں و شہروں کولکاتہ ، ممبئی ، بنگلور ، احمد آباد ، مدھیہ پردیش ، دہلی اور حیدرآباد میں ڈیزائنر کے جدید فیشن کو متعارف کروایا گیا ۔ آرگنائزر شانتی کتھی راون نے کہا کہ اس نمائش میں ساڑی اور ڈیزائنر ملبوسات جویلری ، دلہنوں کے ملبوسات ، ہاف ساڑی ، لہنگاس ، لائف اسٹائیل اشیاء ، گھریلو سجاوٹ اور بچوں کے ملبوسات کے ساتھ تقریبا 60 سے زائد اسٹالس لگائے گئے تھے ۔۔