بارسلونا۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال اسٹار لیونل میسی مزید 4 برس تک ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کی نمائندگی کریں گے اور اس سلسلے میں کلب اور فٹبالر کے درمیان معاہدہ بھی طے ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپین کے فٹبال کلب بارسلونا نے یہ اعلان کیا ہے کہ اس کا میسی کے ساتھ 30 جون 2021 تک کا معاہدہ طے ہوگیا ہے اور فٹبال اسٹار اس عرصے کے دوران کسی اور فٹبال کلب کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ مقررہ وقت سے قبل معاہدہ توڑنے پر 34 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ایک برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بارسلونا نئے معاہدے کے تحت میسی کو ایک ہفتے کے 5 لاکھ پاؤنڈز ادا کرے گا۔