میسی کو 21 مہینوں کی قیدکی سزاء

بارسیلونا۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کی ایک عدالت نے آج بارسیلونا کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی کو ٹیکس دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ان کے والد کے ہمراہ 21 مہینے کی سزاء کی قید سنانے کے علاوہ 3.7 ملین یورو جرمانہ بھی عائد کیا ہے جو کہ 4.1 ملین امریکی ڈالرس کے برابر ہے۔ تاہم قید کی یہ سزاء اسپین میں معطل بھی کی جاتی ہے کیوں کہ وہاں کے قانون کے مطابق عدم تشدد کے جرم میں اگر دو سال سے کم کی سزاء سنائی جائے تو وہ معطل بھی ہوتی ہے۔
ولیمس بہنوں کی سیمی فائنل میں رسائی
لندن۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ومبلڈن کا آٹھواں دن دو امریکی ٹینس اسٹار بہنوں سرینا اور وینس ولیمس کے نام رہا۔ دونوں بہنوں نے اپنی حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔2009 کے بعد ایک مرتبہ پھر امید کی جارہی ہے کہ رواں سیزن بھی ومبلڈن کا فائنل ان دونوں بہنوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبرایک  سرینا ولیمس نے روس کی انستاسیا کو راست سٹوں میں 6-4,6-4  سے شکست دی۔ وینس  نے یارو سلاوا شیودا کو 7-6 , 6-2 سے شکست دی۔