بیونس آئرس۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹیناکے اسٹار فٹبالر اورکپتان لیونل میسی ایک اور مشکل میں پھنس گئے اور پاناما لیکس کی نئی دستاویزات میں وہ آف شور کمپنی کے مالک نکلے ہیں۔دو سال قبل جاری کیے گئے پاناما پیپرز نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کردیا تھا جس میں متعدد معروف افراد کی آف شورکمپنیوں کا انکشاف کیا گیا تھا اب دوبارہ نئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس میں میسی کی آف شور کمپنی کا انکشاف ہوا ہے۔ میسی اور ان کے والد کے خلاف پہلے ہی اسپین میں ٹیکس چوری کا مقدمہ چل رہا ہے۔۔میسی پر الزام ہے کہ ان کی یوراگوئے اور بیلز میں آف شور کمپنیاں ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ پاناما میں ان کی میگا اسٹار انٹرپرائز کے نام سے ایک اور آف شور کمپنی ہے۔