لندن ، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بارسلونا کلب کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا شاندار مومی مجسمہ مادام تسائو میوزیم کی زینت بنا دیا گیا۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے میسی جو کہ اپنے کلب ’بارسلونا‘ کی فتوحات میں ہمیشہ اہم کردار نبھاتے ہیں، دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں مداح اُن کی ایک جھلک دیکھنے کو ترستے ہیں۔ ایسے ہی مداحوں کی مشکل میں کمی کرتے ہوئے مادام تسائو میوزیم نے اسٹار فٹبالر کا ہم شکل مجسمہ نصب کر دیا ہے۔ جو پرستار اپنے من پسند کھلاڑی کو کھیل کے میدان میں نہیں دیکھ سکتے۔ میوزیم میں ان کے مجسمے کو دیکھ کر شوق پورا کر سکتے ہیں۔ بارسلونا کے اسٹار فٹبالر رواں سیزن بھرپور فام میں ہیں اور یوئیفا لیگ میں ابھی تک 10 گول کر چکے ہیں۔