میسی ورلڈ کپ کی ناقص کارکردگی کو بھلانے کے کوشاں

میڈرڈ۔19جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور اپنی مایوس کن انفرادی مظاہروں کو بھول کر اہلیہ انٹونیلا روکوزو کے ساتھ سیر سپاٹوں میں مصرو ف ہوگئے۔ انہوں نے چھٹیاں گزارنے کیلئے اسپین کے جزیرے فورمینٹیرا کو بہتر سمجھا اور کشتی پرسوار ہو کر اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ تفریحی مقام جا پہنچے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کے بعد انہیں خاندان کے ساتھ رہنے کا وقت مل جائے کیونکہ لالیگا فٹ بال سیزن شروع ہونے میں صرف ایک ماہ رہ گیا ہے جس کے باعث ان کی آئندہ مصروفیات بڑھ جائیں گی۔