میڈرڈ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لائنول میسی اپنے دوسرے لڑکے کی پیدائش کا جشن شاندار مظاہرہ کے ذریعہ منایا۔ انہوں نے بارسلونا کو اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف 2-1 سے اہم ترین کامیابی دلائی۔ ریئل میڈرڈ اب بھی پرکا سے 2 پوائنٹس پیچھے ہیں اور کرسٹافو رونالڈو گول بنانے کے معاملے میں سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے جملہ 6 گولس بنائے۔ میسی اپنے بیٹے کی پیدائش کے سلسلے میں ٹریننگ سیشن میں شریک نہیں تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے ٹیم کی کامیابی میں فیصلہ کن رول ادا کیا۔