کولکتہ، 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو اپنے دستخط والی بارسلونا کلب کی 10 نمبر کی جرسی تحفہ میں دی ہے جس پر دی دی 10 ‘لکھا ہوا ہے ۔ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا کے آئکن کھلاڑیوں نے گزشتہ جمعہ کو کولکتہ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے موہن بگان کے کھلاڑیوں کے ساتھ نمائشی میچ کھیلا تھا۔ اس میچ میں ہسپانوی کلب 6-0 کے فرق سے یکطرفہ فاتح رہا تھا۔اگرچہ میسی نے خود کولکتہ کا دورہ نہیں کیا تھا لیکن انہوں نے اپنی خاص نذر ضرور بارسلونا کے آئکن کھلاڑیوں کے ساتھ بھیجی۔ بارسلونا ٹیم کی جانب سے جلیانو بیلیٹي اور ہاری لٹمانین نے فٹ بال نیویسٹ فاؤنڈیشن کے بانی کوشک مولک کو یہ جرسی پیش کی۔ اس جرسی پر لکھا ہے ، "میری دوست دی دی کے لیے میسی کی جانب سے نیک خواہشات۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی ممتا کو ‘دی دی’ کہہ کر خطاب کیا جاتا ہے ۔10 نمبر دی دی نام کی اس جرسی کو لے کر مولک نے کہاکہ ذاتی طور پر بنرجی کو بارسلونا کے کھلاڑی یہ جرسی ہدیہ نہیں کر سکے اس لئے انہوں نے یہ مجھے دی ہے ۔