میسی اور رونالڈو ناکام‘ارجنٹینا کے خلاف پرتگال فاتح

مانچسٹر20نومبر(سیاست ڈاٹ کام)کرسٹیانورونالڈو کی پرتگال نے لیونل میسی کی ارجنٹینا کودوستانہ فٹبال میچ میں شکست دی۔وین رونی کی عمدہ کارکردگیکی بدولت انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کرمسلسل چھٹی کامیابی حاصل کی۔ برازیل نے آسٹریا،عالمی چیمپئن جرمنی نے اسپین،فرانس نے سوئیڈن،اٹلی نے البانیہ،روس نے ہنگری،رومانیہ نے ڈنمارک اورکولمبیا نے سلوونیا کے خلاففتوحات اپنے نام کرلیں۔ مانچسٹرکے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم پرفٹبال کے دو اسٹار کھلاڑی رونالڈو اور میسی ایکشن میں تھے ۔ ایک طرف ارجنٹینا کے لئے میسی تودوسری جانب پرتگال ٹیم کیرونالڈوتھے۔ میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا نے پرتگال کودباومیں رکھا۔ میسی اوررونالڈو نے گول کرنے کے مواقع ضائع کئے۔ میچ کا فیصلہ کن گول انجری ٹائم میں پرتگال کے رافیل گیوریرونے اسکور کیا۔ وین رونی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے انگلینڈ کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف 1-3 سے کامیابی سے ہمکنار کردیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے رونی نے دو اوراوکسلیڈ چمبرلین نے ایک گول کیا جبکہ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے رابرٹ سن نے گول کیا۔ انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے بعد فتوحات کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کی۔ رونی اب تک 46ویں بین الاقوامی گول بناچکے ہیں اوررونی کو انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 49گول بنانے والے سر بوبی چارلٹن کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 3گول کی ضرورت ہے۔ ویانا میں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل نےآسٹریاکو1-2سے شکست دی۔برازیل نے دوسرے ہاف میں ڈیوڈ لوئزکے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔