میسی ،رونالڈو سے بہترکھلاڑی : فبیو

لندن۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے سابق منیجر فبیو کپیلو نے کہا کہ لیونل میسی ،کرسٹیانو رونالڈو کے مقابلے میں زیادہ باصلاحیتکھلاڑی ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ رونالڈو بہترین پلیئرز میں سے ایک ہیں لیکن وہ میسی کی طرح اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ ان کا کہنا ہے کہ میسی اور رونالڈو دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں لیکن دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔ میسی بہت مشکل کھلاڑی ہیں اور کھیل میں اس سے نمٹنا ہر کسی کی بات نہیں۔ بارسلونا کے27سالہ میسی اسپینش لیگ میں 284میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے250 گول بناچکے ہیں۔