لندن ۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال کلب آرسنل کے اسٹرائیکر میسوٹ اوزل نے انگلش فٹبال پریمیئرلیگ کی تاریخ میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ جرمنی کھلاڑی نے کیلنڈرایئر میں سب سے زیادہ 20 مرتبہ گول کرنے میں کھلاڑیوں کی مدد کی جس کے بعد وہ سابق کھلاڑی تھیری ہنری کے 2002-03کے سیزن میں 20مرتبہ اسسٹ کے طور پر برابر آگئے ہیں۔
یادر ہے کہ میسوٹ اوزل اپنی پاسنگ کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے ہیں اورانہیں ڈیفنڈر کو ڈاج دینے میں کمال مہارت حاصل ہے ،اعزاز اپنے نام کر نے پر میسوٹ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔