حیدرآباد ۔ 30 جولائی (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 46 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے میستری تھا، این بی ٹی نگر علاقہ میں رہتا تھا جو کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا۔ 27 جولائی کے دن وہ کام سے واپس نہیں لوٹا۔ جو زخمی حالت میں کے بی آر پارک کے قریب سے دستیاب ہوا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔