حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) بوئن پلی کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی تیسری منزل سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ اشوک جو پیشہ سے میستری تھا ۔ بوئن پلی میں رہتا تھا ۔ کل وہ مکان کی تیسری منزل پر کام کر رہا تھا کہ مشتبہ حالت میں بلندی سے نیچے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق اشوک برقی شاک کی زد میں آگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
بیروزگار شوہر کی ہراسانی پر بیوی کی خودکشی
حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) بے روزگار شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کارخانہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 24 سالہ جیوتی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بالاجی کالونی کارخانہ کے ساکن سائی بابا کی بیوی جیوتی نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ جیوتی کا شوہر بے روزگار تھا اور اس خاتون کو اپنی والدہ کے ہمراہ ملکر ہراسانی کرتا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔