میزورم : نصف نئے ایم ایل ایزکی پہلی میعاد

ایزال۔14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میزورم اسمبلی میں نو منتخب لیجسلیٹرس کی نصف تعداد پہلی بار ایم ایل اے بننے والوں کی ہے۔ میزو نیشنل فرنٹ ایم این ایف جسے اسمبلی الیکشن میں 26 نشستیں حاصل ہوئیں، اس کے 14 ارکان پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔ زورم پیوپلز موومنٹ کے 8 لیجسلیٹرس میں سے 5 بھی پہلی بار ایم ایل اے بنے ہیں۔ کانگریس کے 5 ایم ایل ایز میں سے ایک پہلی بار 40 رکنی ایوان کا ممبر بنا ہے۔ پہلی مرتبہ کے 20 لیجسلیٹرس میں ٹی جے لال نن لوانگابھی ہیں جنہوں نے چمپھائی سائوتھ سیٹ سے سبکدوش چیف منسٹر لال تھن ہائولا کو شکست دی ہے۔ رام تھن ماویا اور ڈاکٹر زیڈ آر تھیام سنگا دونوں ایم این ایف سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ضلع چمپھائی میں ترتیب وار ایسٹ توئی پوئی اور چمپھائی نارتھ سے کامیابی ملی۔