آئیزاول ۔5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) میزورم میں امراض پر مربوط نگرانی پروگرام کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ فبروری 2016 سے جنوری 2017ء تک مچھروں سے پھیلنے والی وباء ڈینگو سے 649 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ اس پروگرام کے ریاستی نوڈل آفیسر پچاؤ لالملسامہ نے کہا کہ ’’ لاؤنگعلائی کے سواء دیگر تمام اضلاع اس وباء سے متاثر ہوتے ہیں ۔ جنوری کے دوران چھ افراد اس سے متاثر پائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ میزورم میں ڈینگو بخار کی وباء جیسی صورتحال سے کئی افراد مقامی طور پر متاثر ہوئے ہیں اور آئیزوال میں متاثرین کی اکثریت ہے ۔