میر پیٹ میں نوجوان کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : میر پیٹ کے علاقہ میں ایک نوجوان نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ گویند جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ جلال گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ چند روز سے یہ شخص کام پر نہیں جارہا تھا جس سے ناراض اس کی والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی اور اس نے اپنی والدہ سے رقم کے معاملہ پر بحث کیا تھا جس کے بعد اس کی والدہ اپنے بھائی کے مکان چلی گئی اور وہ مکان میں اکیلا تھا ۔ کل جب گویند کی والدہ اپنے مکان پہونچی تو دیکھا کہ گویند پھانسی پر لٹکا ہوا تھا ۔ پولیس میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔