میر عالم سنسنی خیز قتل میں 6 افراد گرفتار

حیدرآباد /14 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) میر عالم سنسنی خیز قتل کیس میں ساؤتھ زون پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ جن میں بعض نابالغ بتائے گئے ہیں ۔ کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون پولیس نے ایک اہم کارروائی میں عطاء اللہ سہیل ، پرویز ، سیف کے علاوہ دو کمسن نابالغوں کو بھی گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 6 سال قبل پیش آئے واقعہ کا بدلہ لینے کی خاطر محمد شریف کا قتل کیا گیا ۔ شریف پر الزام تھا کہ اس نے عطاء اللہ کے بھائی جعفر کا قتل کیا تھا ۔ اس کا بدلہ لینے کیلئے عطاء اللہ نے ایک منصوبہ تیار کیا اور سازش کے تحت شریف کا میر عالم ٹینک کے قریب مرچ پاوڈر آنکھوں میں ڈالکر حملہ کرتے ہوئے قتل کیا ۔ کالاپتھر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا تھا اور ان کی گرفتاری عمل میں آئی ۔