میرے کرئیر کو متاثر کرنے میں کسی کا ہاتھ نہیں:عرفان

ممبئی۔5 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے واضح کیا ہے کہ بطور آل راؤنڈر اْن کی صلاحیتوں ا ورخوبیوں کو اجاگر کرنے میں سابق ہیڈ کوچ گریگ چیپل کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ انڈر15 میں ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے منتخب ہوئے تو ایک بیٹسمین کے طور پر ہی اْن کا انتخاب کیاگیااور اس عام تاثر میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ گریگ چیپل نے بطور ٹاپ آرڈر بیٹسمین انہیں ترقی دے کر اْن کے کیریئر کو نقصان پہنچایا۔ عرفان پٹھان کے مطابق وہ اپنے کیریئر میں رکاوٹ پر کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرائیں گے۔یادرہے کہ ان دنوں عرفان پٹھان ہندوستانی ٹیم سے باہر ہیں۔