میرے شوہر بہت بہادرانسان تھے : نیوزی لینڈحملہ میں شوہر اور بیٹے کھودینے والی خاتون کا درد بھرا بیان ۔ ویڈیو 

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ شہر میں پچھلے جمعہ کی نماز سے عین قبل دو مساجد پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا جس میں ۵۰؍ لوگوں کی جانیں چلی گئیں ۔ او رکئی زخمی ہوگئے ۔ نیوزی لینڈ وزیراعظم جسینڈا نے سخت نوٹ لیتے ہوئے ان حملوں کی سخت مذمت کی ہے ۔ اور مہلوکین کے پسماندگان سے بھی ملاقا ت کی ہیں ۔

کل انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سرکاری ٹی وی چینل اور سرکاری ریڈیو پر اذان نشر کی جائے گی ۔ ان حملوں میں شہید کی بیوہ نے ایک ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے اپنے شوہر ایک بہادر انسان قرار دیا ۔ اور کہا کہ میرے شوہر ایک بہت ہی اچھے انسان تھے ۔ہماری شادی 1996ء میں ہوئی ۔ انہوں نے اپنے شوہر کے تعلق سے بتایا کہ میرے شوہر ہر کسی کی مدد کرنے والے تھے ۔ حملہ کے دن بھی انہو ں نے لوگو ں کی جان بچا نے کی ممکنہ حد تک کوشش کی ۔

انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر اپنے بچوں کا خاص خیال رکھنے والے ایک ذمہ دار باپ تھے ۔