کولمبو۔3 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کیخلاف ٹسٹ سیریز میں کامیابی کیلئے سری لنکائی کپتان دنیش چندی مل نے جادوگرنی کی خدمات کا اعتراف کرنے کے بعد قلابازی کھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی باتوں کو غلط انداز سے دیکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر مذہب میں آشیرواد کا پہلو شامل ہے لیکن وہ غلط کاموں کیلئے نہیں ہوتا اور کسی بھی فرد کی جانب سے آشیرواد کو ٹھکرایا نہیں جا سکتا۔ اس حوالے سے کچھ بھی کیا جانا ان کا ذاتی فعل اور ہر شخص دعا کا طلبگار ہوتا ہے لیکن اس میں صلاحیت بھی لازمی ہے کیونکہ صلاحیت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔دنیش چندی مل نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت کھلاڑی بھی دعا کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا اور یہی سب سے بڑی حقیقت ہے۔