میری کو آسام کے چیف منسٹر کی مبارکباد

گوہاٹی ۔ یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے چیف منسٹر ترون گوگوئی نے آج پانچ مرتبہ کی ورلڈ چمپین ایم سی میری کوم کو رواں 17 ویں ایشین گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ باکسر میری کیلئے دیئے گئے مبارکبادی کے پیغام میں مسٹر ترون گوگوئی نے کہا کہ یہ ایک شاندار مظاہرہ تھا جنہوں نے میڈل حاصل کرتے ہوئے نہ صرف شمال مشرقی علاقہ بلکہ پورے ہندوستان کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ ایشین گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر میری کوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہندوستانی باکسر اسی طرح ہندوستانی پرچم کو بلند کرتی رہیں گی۔31 سالہ میری نے قزاقستان کی زہینا شیکھر بیکوا کے خلاف فائنل میں کامیابی حاصل کی۔