نئی دہلی ۔ 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم میری کوم کی کامیابی کے بعد اب ہندوستانی ہاکی ٹیم کی کپتان سندیپ سنگھ پر فلم بنائے جانے کا اعلان ہوچکا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان سندیپ سنگھ پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار رندیر کپور کریں گے جبکہ اداکارہ چترانگڈا سنگھ نے اس فلم کے ذریعہ پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندیپ نے اس ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ چترانگڈا سنگھ نے میری زندگی پر فلم بنانے کیلئے حقوق بھی حاصل کرلئے ہیں اور مجھے کافی خوشی ہیکہ لوگ پردۂ سیمی پر میری زندگی کے حالات سے واقف ہوں گے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا ہیکہ وہ رنبیرکپور کے مداح ہیں اور اس بات کی خوشی ہیکہ وہ فلم میں میرا کردار نبھائیں گے۔ سردار سنگھ کے بموجب رنبیر کپور نے راکٹ سنگھ میں سکھ کا کردار بخوبی نبھایا ہے اور مجھے امید ہیکہ مجھ پر بننے والی فلم میں بھی وہ مرکزی کردار سے انصاف کریں گے۔