میری کوم کو باکسنگ اکیڈیمی کیلئے 5لاکھ روپئے

ممبئی۔20نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی اسٹار باکسر ایم سی میری کوم نے آج آبائی ریاست منی پور میںباکسنگ اکیڈیمی کے قیام کیلئے پانچ لاکھ روپئے حاصل کئے ہیں ۔ لندن اولمپکس میں ہندوستان کیلئے برونز میڈل حاصل کرنے والی باکسر میری کوم اور ان کے شوہر اُنلیر نے چیک حاصل کرنے کے بعد ایڈلویس ٹوکیو لائف انشورنس سے اظہار تشکر کیا جس نے پہلے باکسر کے کریئر کو بنانے میں تعاون دیا ہے ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایشین گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی میری کوم نے کہا کہ چمپئنس بنانے اور میڈلس حاصل کرنے میں اسپانسرس کا اہم رول ہوتا ہے اور میں اپنی اکیڈیمی کے ذریعہ نہ صرف منی پور بلکہ ہندوستان بھر میں چمپئن کھلاڑیوں کو بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی ۔