میری کوم فائنل میں داخل ،سریتا کے خلاف متنازعہ فیصلہ

انچیان 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)ایشین گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں اس وقت تنازعہ کھڑا ہوا جب 60 کیلو گرام زمرے میں ایل سریتا دیوی کو سیمی فائنل مقابلے میں بہتر مظاہرہ کرنے کے باوجود برونز میڈل پر اکتفاء کرنا پڑا جبکہ 51 کیلو گرام زمرے میں میری کوم نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور وہ فائنل میں داخل ہوچکی ہے ۔ سریتا کے خلاف جو فیصلے ہوئے وہ دراصل رنگ کے ریفری الجیریا کے حمیدی یعقوب قایرہ کا فیصلہ رہا ۔ اس فیصلہ کے بعد 39-37 کے فرق سے جو شکست ہوئی اس پر سریتا اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائی اور میڈیا نمائندوں کے آگے ر و پڑی ۔ ہندوستان کی کوچ فرنانڈیز نے بھی اسے دھوکہ دہی قرار دیا ہے جبکہ ہندوستانی جتھے نے اس فیصلہ کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا ہے۔