میری کامیابی سر الیکس فرگوسن کی مرہون منت:رونالڈو

لندن ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سوپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سابق کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی یاد ستانے لگی  ہے ۔ اپنے نئے شوز اور اپنے نئے شوز کا برانڈ ماضی کے باس "سر الیکس فرگوسن” کے نام کر دیا۔ فٹبال شْو کے نئے برانڈ سی آر کو سوپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے یادگار بنا دیا۔ رائیل میڈرڈ کے فاروڈز رونالڈو نے اعتراف کیا ہے کہ  آج وہ جو کچھ ہیں مانچسٹر یونائیٹڈ اور اس کے منیجر سر الیکس فرگوسن کی بدولت ہیں۔ اپنی حسین یادوں کے ضمن میں انہوں نے کہا کہ  وہ وقت یاد ہے کہ 2003  میں یونائیٹڈ کے باس نے انہیں 28  کے بجائے 7  نمبر کی شرٹ پہن کر میدان میں اترنے کی ہدایت دی تھی۔ یہی نمبر 7  لیجنڈ ڈیوڈ بیکھم ، اِیرک کینٹونا اور جارج بیسٹ زیب تن کیا کرتے تھے ۔اٹھارہ سال کی عمر میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا رکن بننے  والے کرسٹیانو رونالڈو نے 118  کلب میچوں میں 292  شاندار گول اسکور کئے ہیں ۔