پھولبنی ( اڈیشہ ) ۔ 31 ۔ اکٹوبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک نے آج یہ ادعا کیا ہے کہ ان کی حکومت انتہائی مستحکم اور عوام کے لیے قابل انحصار ہے کیوں کہ وہ سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہے ہیں ۔ ضلع کندھامل میں پھولبنی کے مقام پر ایک جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تمام لوگوں بچوں سے لے کر بوڑھوں تک کام کررہی ہے ۔ جب کہ غریبوں ، ایس سی ، ایس ٹی اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے اولین ترجیح دی جارہی ہے ۔ نوین پٹانئک نے بتایا کہ کلکٹران اضلاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ غریب عوام کی جائز شکایات کی فی الفور یکسوئی کی جائے تاکہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے بارے میں پارٹی پر اعتماد برقرار رہے ۔ یہ نشاندہی کرتے ہوئے کندھامل میں سیاحت اور باغبانی کو فروغ دینے کے امکانات پائے جاتے ہیں ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت اس خصوص میں اقدامات کرے گی ۔۔