میرپیٹ میں کم عمر دو عادی سارقین گرفتار

حیدرآباد /23مئی ( سیاست نیوز ) میریٹ پولیس نے دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا جو بچپن سے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور بچوں کی جیل کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں ۔ ایک کارروائی کے دوران پولیس نے 19 سالہ انجیلو اور 19 سالہ ہنمنتو ساکنان این بی ایچ کالونی بنڈلہ گوڑہ کو گرفتار کرلیا ۔ سال 2016 سے انجینیلو اور سال 2014 سے ہنمنتو سرقہ کی وارداتوں میں ملوث تھے جوینائیل ہوم سے رہائی کے بعد دونوں نے منصوبہ تیار کیا اور منظم انداز میں سرقہ کرنے لگے ۔ کالونیوں میں بند مکانات بالخصوص مقفل مکانات کو یہ لوگ نشانہ بناتے تھے ۔ پولیس کے مطابق ڈسمبر سال2017 میں نریڈمیٹ پولیس کے تحت قتل مقدمہ میں انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا ۔ پولیس میرپیٹ نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 10 موبائل فون اور 2 تولہ طلائی زیورات جن کی جملہ مالیت ایک لاکھ 50ہزار بتائی گئی ہے ضبط کرلیا ۔