میرپیٹ میں ٹریفک حادثہ ‘ایک ہلاک

حیدرآباد ۔ /18 نومبر (سیاست نیوز) میرپیٹ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ ایم سریکانت ساکن الماس گوڑہ میرپیٹ علاقہ سے گزررہا تھا کہ تیز رفتار ویان نے اسے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔